تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کے نائب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے اسلو میں تین یورپی ممالک کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، ہم نے باہمی دلچسپی امور کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

علی باقری کنی نے کہا کہ میں نے اسلو میں تین یورپی ممالک کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، باہمی دلچسپی امور کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خیالات کو واضح کرنے اور کچھ غلط حساب کتاب کے خلاف تنبیہ کرنے کا کوئی موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔ ہم سفارت کاری کے ذریعے اپنے قومی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu