تہران، ارنا- سعودی اخبار 'الشرق الاوسط' نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک بڑا ملک ہے اور قاہرہ اور تہران کے درمیان رابطے خصوصی مواصلاتی چینلز کے ذریعے قائم ہیں۔

ایک باخبر مصری شخص نے تہران اور قاہرہ کے درمیان تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے الشرق الاوسط اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ مواصلاتی چینلز قائم ہیں اور بند نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے مصر اور اس کی سیاسی قیادت کی اعلیٰ سطح پر تعریف کی ہے۔

اس باخبر شخص نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے سیاسی اقدامات اور ایران کی تجویز پر مصر کے ردعمل کےلیے وقت کا تعین کرنا مشکل ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu