ایرانی وزیر خزانہ سید احسان خاندوزی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں اس کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں اور عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان اقتصادی معاہدوں کو تیز کرنے کے لیے ایران اور اقتصادی شراکت دار ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن آج عراق میں متعلقہ اور فعال نمائندوں کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشنوں کے دو سربراہوں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
ایرانی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں ایرانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، دونوں ممالک کے درمیان پانی کے مشترکہ منصوبوں، ایران اور عراق کی ٹرانزٹ صلاحیتوں، شلمچہ-بصرہ ریلوے کے دیرینہ اور طویل المدتی مسئلے کو حل کرنے، دونوں ممالک کے سرحدی مقامات پر تین مشترکہ صنعتی شہروں کے قیام اور ایران اور عراق کے درمیان موجود بینکنگ اور کرنسی کے بعض مسائل کے حل کے حوالے سے کچھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔