تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان متنازع موضوعات کا کیس کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بات محمد اسلامی نے آج بروز بدھ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان  تعلقات کی آخرین صورتحال کے بارے میں کابینہ کے اجلاس کے موقع  پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور نائبین کے ساتھ رابطے جاری ہیں، اور ایجنسی کے وفود تہران میں ہیں۔ اور جن معاملات میں سینٹری فیوجز کے حوالے سے مسائل کو آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کی تحقیقات کے بعد حل اور کیس کو بند کر دیا گیا اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کوئی خاص انحراف نہیں تھا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu