ارنا رپورٹ کے مطابق، "فرانچسکو روکا" نے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ "پیر حسین کولیوند" کے نام میں ایک خط میں کہا کہ الفاظ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکاروں اور عملے کا شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے ہنگامی صورتحال کے آغاز سے ہی جان بچانے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کی۔
ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے فیڈریشن سربراہ نے ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر ایرانی ہلال احمر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے، ایرانی سرحدوں میں قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور موسیماتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں اس سوسائٹی کے اچھے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، آپ کی ہلال احمر کمیونٹی، خوی کے علاقے اور موسمیاتی مسائل سے متاثر ہونے والے کئی صوبوں میں قومی سطح پر جو انسانی ردعمل دے رہی ہے؛ وہ انتہائی قابل قدر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu