یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق کچھ منٹ پہلے تاجکستان کے مشرقی علاقے 'مرغاب' میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ تاجکستان کی سرحد کے قریب ریکٹر اسکیل پر 7.2 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
چینی سرکاری ٹی وی نے بھی جمعرات کے روز اعلان کیا کہ چین کے سنکیانگ ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب 8:30 بجے 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ہے۔