یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز مذکوہ بیان پر ایسے دہرائے گئے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
امریکہ کی طرف سے خطے کے ممالک کو اربوں ڈالر کے اسلحے اور ہتھیاروں کی فروخت، تکفیری دہشت گردی کی حمایت، مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بھرپور حمایت کا تسلسل اور کئی سالوں سے اس یمنی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ، مغربی ایشیائی خطے اور خلیج فارس میں امریکہ کی تباہ کن اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور اس نے خطے کے استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی سفارتکاری اور سیاسی حل کے ذریعے بحرانوں کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ دارانہ عزم کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اچھے اور بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے کے ممالک خطے میں امریکہ کے مفاد پرستانہ عزائم اور مذموم پالیسیوں کا صحیح ادراک کے ساتھ امن و سلامتی اور پائیدار ترقی کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
کنعانی نے مزید بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام اور ایٹمی ایجنسی کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع سیف گارڈ کے تحت حقوق اور ذمہ داریوں کے مطابق تعمیری انداز میں تعاون کرتا ہے اورسیاسی دباؤ اور پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
https://twitter.com/IRNA_Urdu