ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا اہتمام پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے کیا جس میں پاکستان میں مقیم ایرانیوں، پاکستان کے متعدد اعلیٰ حکام اور فوج، سفیروں اور سفارت کاروں نے حصہ لیا۔
یہ تقریب جو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں پیر کے روز منعقد ہوئی پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمدعلی حسینی نے انقلاب کی فتح کے جشن میں شریک حکام اور اعلیٰ سطحی مہمانوں کا استقبال کیا۔
نائب پاکستانی وزیر اعظم "طارق فاطمی" اور پاکستانی وفاقی وزیر "فضل چوہدری" جنہوں نے اس تقریب کے خصوصی مہمان تھے،ایران کے سفیر کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
اس تقریب میں"طارق فاطمی" نے ایران کو پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہےاور تمام بین الاقوامی اور علاقائی مسائل میں ہماری حمایت کی ہے۔