تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اب مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن چکے ہیں۔

 یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز منگل اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ایٹمی بم کا پہلا استعمال کرنے والا ملک کے وزیر خارجہ اور جعلی اور غاصب صیہونی حکومت جس کے پاس خطرناک اور خوفناک ایٹمی ہتھیار ہے، کے وزیر اعظم ،ایران ( این پی ٹی کا رکن) کے ایٹمی ہونے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ "یہ مضحکہ خیز، لیکن واقعی ہے۔" مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن گئے ہیں!

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu