امریکی وزارت توانائی نے عالمی تیل اور گیس کے ذخائر کے اعدادوشمار کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں 2021 کے آخر میں ایران کے تیل کے کل ذخائر کا تخمینہ 209 بلین بیرل ہے جو وینزویلا اور سعودی عرب کے سوا دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔
اس امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں وینزویلا 304 ارب بیرل کے ساتھ دنیا میں تیل کے ذخائر کے لحاظ سے پہلے نمبر، سعودی عرب262 بلین بیرل کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایران 209 ارب بیرل کے ساتھ تیسرے نمبر اور کینیڈا بھی 168 ارب بیرل کےساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔