تہران، ارنا - پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) نے کہا ہے کہ 2022 میں ایرانی تیل کی پیداوار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں ایرانی تیل کی پیداوار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ اور قیمت میں 30 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2022 میں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کی تیل کی اوسط پیداوار یومیہ 28 ملین 885 ہزار بیرل تھی۔ اوپیک نے تیل کی پیداوار میں 2 ملین اور 542ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے 9 فیصد کے برابر ہے۔2021 میں اوپیک کے رکن ممالک کی تیل کی پیداوار یومیہ 26 ملین 343 ہزار بیرل سے زیادہ تھی۔

اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں ایران کی تیل کی اوسط پیداوار یومیہ 2 ملین اور 554 ہزار تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ایرانی تیل کی یومیہ پیداوار میں تقریباً سات فیصد اضافہ ہوا ہے جو 162 ہزار بیرل کے برابر ہے۔

ایرانی تیل کی قیمت میں بھی 2022 میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 میں ایرانی خام تیل کی فی بیرل اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.12ڈالر اضافے کے ساتھ 99.92 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu