تہران، ارنا - عراقی وزیر اعظم نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور ثقافتی، مذہبی اور سماجی مشترکات پر مبنی قرار دیا۔

یہ بات محمد شیاع السودانی نے بدھ کے روز جرمن اخبار ڈی ولٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور 1200 کلومیٹر سے زیادہ مشترکہ سرحدیں ہیں۔
السودانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2003 سے ملک میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے عراق کی حمایت کی ہے اور داعش کے خلاف جنگ میں بھی عراق کی مدد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کے انتظام کے فریم ورک میں مثبت تعلقات ہیں اور اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu