ارنا رپورٹ کے مطابق، العہد نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے شیعوں کے خلاف اپنے سخت اقدامات کے تسلسل میں مدینہ شہر کے شیعہ رہنما شیخ "کاظم العمری" کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
نومبر کے آخر میں سعودی حکومت نے اس ممتاز سعودی شیعی عالم کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا۔
شیخ کاظم العمری علامہ محمد العمری کے بیٹے ہیں اور ان کا شمار سعودی عرب اور مدینہ کی ممتاز مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے۔
شیخ کاظم العمری کو 2 اگست 2010 کو مدینہ منورہ شہر میں ان کے والد کے فارم پر سعودی فوج کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جو ایک مذہبی مرکز ہے اور جہاں ان کا دفتر اور مسجد بھی واقع ہے۔
اس وقت بہت سے سنی اور شیعی علماء اور سیاسی، قانونی اور سماجی کارکن سعودی حکومت کی جیلوں میں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu