تہران، ارنا - ایران کی قومی فٹ بال ٹیم دنیا کی ٹاپ ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی میں دنیا میں 24 ویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ رینکنگ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے اور ہمارے ملک کی ٹیم ایشیا میں ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور جاپان بھی پہلی پوزیشن پر آگیا۔

عالمی سطح پر ایرانی ٹیم نے بھی 4 درجے تنزلی کے ساتھ 24 ویں پوزیشن کو حاصل کیا۔

ایرانی ٹیم نے2022 کے عالمی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ سے شکست کھائی۔ دوسرے میچ میں ویلز کے خلاف کامیابی حاصل کی اور تیسرے میچ میں امریکا کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی۔

عالمی ورلڈ کپ میں آرجنٹائن، فرانس اور ، بیلجیم نے پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبروں کو حاصل کیا اور

برطانیہ، ہالینڈ، کروشیا، اٹلی، پرتگال اور اسپین بھی اگلے نمبروں پر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu