یہ بات ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے آج کی صبح کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے درپےنہیں ہیں۔ لیکن اگر آبنائے ہرمز کو ہمارے بحری جہازوں کے لیے بند کر دیا جائے تو ہم کسی بھی جہاز کو خلیج فارس سے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ہمارے 530 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا اور ہم نے بھی جوابی اقدام میں 130 جہازوں کو نشانہ بنایا اور جب امریکہ براہ راست جنگ میں داخل ہوئے ہم نے دو ہیلی کاپٹر اور ایک امریکی جہاز کو مار گرایا۔
انہوں نے بتایا کہ مکمل پابندیوں کے دوران ایرانی جہازوں کی رفتار امریکی جہازوں سے تین گنی تیز تھی ۔ہمارے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے بارے میں دشمن سوچ بھی نہیں سکتا ہے لیکن ہم اپنے ہتھیاروں کی نمائش نہیں کر سکتے ہیں۔