41ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی حصے کی رجسٹریشن 6 ستمبر سے شروع ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتے تک جاری تھی اور مجموعی طور پر اس حصے میں 72 ممالک کے 578 فلموں نے اس فیسٹیول کی شرکت کیلیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
ایران کےعلاوہ اٹلی، ملائیشیا، سنگاپور، پرتگال، روس، چین، کرغزستان، ارجنٹائن، بھارت، چلی، تاجکستان، ایسٹونیا، لیٹویا، ہالینڈ، آئرلینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، پولینڈ، انگلینڈ، ترکی، میانمار، سوئس، بیلجیم، فرانس، انڈونیشیا، رومانیہ، یوکرین، ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، عراق، ہانگ کانگ، مالڈووا، آرمینیا، یونان، منگولیا، جاپان، قازقستان، جمہوریہ چیک، آذربائیجان، میکسیکو، امریکہ، سپین، بلغاریہ، برازیل، بیلاروس، سری لنکا، تیونس، جارجیا، سربیا، ڈومینیکا، جنوبی کوریا، لیتھوانیا، مصر، شام، عمان، تائیوان، لبنان، مراکش، فن لینڈ، کویت، مقدونیہ، کمبوڈیا، قطر، ناروے، آسٹریا، ویت نام، تھائی لینڈ اور آئس لینڈ نے فیسٹیول کے بین الاقوامی حصے کی شرکت کے لیے اپنے فن کا اندراج کرایا ہے۔
قابل ذکر کہ 41ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول 1 سے 11 فروری تک منعقد ہوگا۔