تہران، ارنا - ایران کی قومی فینسنگ Fencing ) ٹیم نے الجزائر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی شمشیر زنی ٹیم 'علی پاکدامن، محمد رہبری، محمد فتوحی اور فرزاد باہر ارسباران نے الجزائر میں ہونے والے عالمی کپ میں راؤنڈ آف 16 میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈا کو 22- 45 کے نتیجے کے ساتھ ہرات دیا۔

ایرانی ٹیم نے کوارٹر فائنل مرحلے میں ہنگری کے خلاف کھیلا اور 45-44 کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچ گئی۔

ایرانی ٹیم نے سیمی فائنل کے مرحلے میں 42-45 کے نتیجے کے ساتھ جرمن ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور فائنل کے مرحلے میں جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی اور دوسری پوزیشن پر آگئی۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 کو ایرانی شمشیر زنی ٹیم نے اٹلی کے عالمی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu