تہران، ارنا- "طوفان" نامی ایک ہیکر گروپ نے بحرینی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس کے مرکزی صفحہ پر بحرینی شہداء کی تصاویر لگا دیں۔

"طوفان" نامی ایک ہیکر گروپ نے بحرینی پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ کو ہیک کر کے اس سائٹ کے ہوم پیج پر شہید رضا عبداللہ الغسرہ کی تصویر اور انقلاب بحرین کے دیگر شہداء کی تصاویر شائع کر دیں۔
اس ہیکر گروپ نے بحرین کی پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے ہوم پیج پر عربی میں "طوفان اپنے راستے پر ہے" کا جملہ لکھا۔ اندازہ ہے کہ یہ بیان بحرینی حکام کے لیے ایک انتباہ ہے کہ اگلی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
طوفان ہیکر گروپ نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر اطلاع دی ہے کہ اس نے یہ کاروائی بحرینی عوام اور ان کے ووٹ کے حق کی حمایت کے لیے کی ہے۔
گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بیان باضابطہ انتخابات کے انعقاد کی عوام کی مخالفت کی حمایت میں جاری کیا گیا ہے۔
بحرین کے پارلیمانی انتخابات ہفتہ کے روز سے شروع ہو گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu