امریکی بیورو آف شماریات کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 42.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت (29.9 ملین ڈالر) کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2022 تک اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو 10.9 ملین ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی ہیں جو کہ 2021 میں برآمد کی گئی اشیاء (0.6 ملین ڈالر) سے 18 گنا زیادہ ہیں۔
مذکورہ مدت کے دوران، ایران نے 31.3 ملین ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات درآمد کی ہیں، جو پچھلے سال کے پہلے نو مہینوں (29.3 ملین ڈالر) کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ دیکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کو ملک سے ستمبر 2022 میں درآمدات میں 2021 کے نویں مہینے کے مقابلے میں 59 گنا اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2022 - 13:21
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 42 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات کو برآمد کیا۔