تہران، ارنا - ایرانی ٹیم نے ترکی میں منعقد ہونے والے عالمی مارشل آرٹس کے مقابلوں کے بوڈو شعبے میں چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایرانی ٹیم نے سات طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
میزبان ملک دوسرے اور آرمینیا تیسرے نمبر پر رہا۔
ان مقابلوں کا 6 دنوں تک ترکی کے شہر انقرہ میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 ممالک کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu