تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اپنے نئے برازیلی ہم منصب کو برازیلی جمہوریہ کی صدارت جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز لوئیس ایناسیو لولا دا سیلوا کے نام ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور برازیل مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے بھرپور توانائیاں رکھتے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعاون نے اب تک کئی قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہران اور برازیل کے درمیان تعاون ان کے نئے برازیلی ہم منصب کے دور میں مزید تعاون اور پیشرفت ریکارڈ کرے گا۔
لولا دا سیلوا نے برازیل کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی، 2003-2010 کے درمیان دو مدت کے بعد تیسری مدت کے لیے ملک کے صدر بن گئے۔
انہوں نے تقریباً 50.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu