تہران۔ ارنا- ارنا نیوز ایجنسی کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر کو دیکھتے ہیں جن میں اوین جیل میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھایا گیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، کل رات حادثے کے بعد اوین جیل کے مختلف سیکشنز کے قیدیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی تازہ ترین صورتحال کو اطلاع دینے کیلئے اپنے خاندان سے ٹیلی فونک رابطہ کریں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، اوین جیل کے اکثر قیدیوں نے اپنے خاندان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تہران کی اوین جیل میں کل رات کو چوروں کی جیل کے قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کپڑوں کے گودام کو نذر آتش کردیا گیا تا ہم جیل سیکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے پر آگ بجھانے کا عمل ختم ہوگیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu