تہران، ارنا - ایرانی صوبے کرمان کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صیہونی انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

علامہ ابراہیم حمیدی نے کہا کہ کہ صیہونی انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

ملزم کا صوبے میں بدامنی اور تخریبی اقدامات کرنے کا ارادہ تھا جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس ادارے نے چوکسی سے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کا پیشہ فری لانس ہے اور ملزم  انٹیلی جنس افسران کے ساتھ رابطے کے ذریعے انسدادِ سیکیورٹی اور تخریبی اقدامات کی تربیت اور معلومات کی منتقلی کے مقصد سے مختلف ممالک کے کئی دورے کیے اور اس کا آخری دورہ پڑوسی ممالک میں سے ایک کا تھا۔

حمیدی نے مزید بتایا کہ ملزم کچھ معلومات جمع کرنے کے دوران ملک چھوڑنے کے بعد ایک ملک میں صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس ایجنٹوں میں سے ایک سے ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن اسے ملک چھوڑنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu