30 جولائی، 2022، 2:21 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84838621
T T
0 Persons

لیبلز

ایک سوئدش جاسوس کو ایران میں گرفتار کیا گیا

30 جولائی، 2022، 2:21 PM
News ID: 84838621
ایک سوئدش جاسوس کو ایران میں گرفتار کیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایک سوئدش جاسوس کو ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے سوئدن سے متعلق ایک شہری کو جاسوسی کے الزام پر شناخت کرکے گرفتار کیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ سفروں کے دوران سویڈن کے ملزم کو کچھ مشکوک رویے اور رابطے کی وجہ سے وزارت انٹیلی جنس کے انسداد جاسوسی یونٹ کے مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا اور یہ وزارت ہمیشہ ملک میں داخل ہونے سے باہر نکلنے تک اس ملزم کی تمام نقل و حرکت، مواصلات، دوروں کا غور سے تعاقب کرتی تھی۔

اس بیان کے مطابق اس سوئدش جاسوس اپنے تمام پیچھلے دوروں میں خفیہ طور پر اور پیشہ ورانہ اصولوں کی تعمیل پر ایران میں کچھ مشتبہ یورپی اور غیر یورپی باشندوں جو ایران میں زیر نگرانی تھے، کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے بیان میں آیا کہ مذکورہ ملزم ایران کی روانگی سے قبل صہیونی غاصب حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کا دورہ کرتے تھے۔

اس بیان نے کہا کہ ایرانی وزارت انٹیلی جس نے پہلے بار باراعلان کیا ہے کہ وہ ملک اور عوام کی سلامتی اور امن کو اپنی سرخ لکیر سمجھتی ہے اور ملک پر چھوٹی سے چھوٹی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .