تہران- ارنا- چلی کے صدر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کرے جن کے مطابق آزاد اور خود مختار ملک کا قیام فلسطینیوں کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گیبریل بوریک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع  پر خطاب کرتے ہوئے ممالک سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو معمول پر نہ لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ہر سال اس تنظیم کی جانب سے شائع ہونے والے بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے نفاذ کے ساتھ فلسطینی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کو معمول پر نہیں لانا چاہیے۔

بوریک نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنانے کے لیے اپنا ناقابل تنسیخ حق حاصل کرنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu