بوشہر۔ ارنا- ایرانی کونگ فو فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ورلڈ کونگ فوتوا چیمپئن شپ مقابلوں کا جنوری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مہدی صداقت" نے منگل کے روز کو کہا ہے کہ ایران کے پنچ صوبوں کے انفراسٹرکچرز کو ان مقابلوں کی شاندار کی میزبانی کیلئے مد نظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور ایشیا کے 64 ممالک، کونگ فوتوا کمیٹی کے رکن ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ ایران کی میزبانی میں منعقدہ ہونے والے ان مقابلوں میں 50 ممالک حصہ لیں گے۔

صداقت نے صوبے بوشہر میں مارشل آرٹس کی ترقی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں کونگ فوتوا شعبے میں بڑی اچھی صلاحتیں ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ چیمپئن شپ مقابلوں کے علاوہ فیڈریشن کی پالیسیوں کے مطابق  ام حصے میں بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور معاشرے میں اس شعبے کو وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

صوبے بوشہر کے ادارے برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور نے کہا ہے کہ مناسب انفراسٹرکچر بنا کر اس میدان میں خواتین کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu