یہ بات دراگان تودورویچ نے پیر کے روز ایرانی دینی مدارس کے سربراہ علامہ علیرضا اعرافی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی علم الہی کو پھیلانے میں کوششیں دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے باعث فخر ہیں۔
تودورویچ نے ایرانی مختلف شہر بالخصوص صوبے یزد اور شہر میبد کے دورے کے موقع پر ایرانی عوام کی میزبانی کو حیران کن قرار دیا۔
انہوں نے سربیا کے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو بڑھانے میں مثبت نقطہ نظر پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا بہترین دوست ملک ہے۔
سربیا کے سفیر نے دونوں ممالک کی قوموں کے درمیان تعلقات اور دوستی کے فروغ کے لیے 18 سائنسی، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سربیا کے سفارتخانے اور بالغراد میں ایرانی سفارتخانے کے درمیان تعاون کی ترقی اور باہمی صلاحیتوں کو فعال کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون قائم کیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu