تہران، ارنا - خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق نیویارک میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ کیا گیا۔

آیات شیطانی کے مصنف سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ سلمان رشدی پر نیویارک کے چوٹاکوہ سینٹر میں تقریر کے دوران ایک شخص نے حملہ کیا اور انہیں چاقو یا مٹھی سے زخمی کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu