تہران، ارنا- ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے بہائی جاسوس پارٹی کے مرکزی ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمین، مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی اڈہ جسے "بیت العدل" کہا جاتا ہے، سے براہ راست رابطے میں تھے۔

انٹیلی جنس دستاویزات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ مرکز نے ایران میں بہائی فرقے کی تنظیموں کو "جارحانہ پروپیگنڈہ لائن" کے عنوان سے بحال کرنے کی حکمت عملی اور حراست میں لیے گئے نیٹ ورک کو ٹارگٹڈ معلومات اکٹھا کرنے کی خصوصی مشن دی تھی۔

نیز، انہیں بہائی سامراجیت کی تعلیمات کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور مختلف سطحوں، خاص طور پر ملک بھر کے کنڈرگارٹنز میں تعلیمی ماحول میں دراندازی کا مشن سونپا گیا تھا۔

ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کے مطابق، گرفتار کیے گئے افراد نے بیرون ملک صہیونی پارٹی کے مرکزی عملے کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں اور مذکورہ مشنوں بالخصوص ایران میں پردے ہٹانے کے منظم فروغ کے بارے میں رپورٹیں مقبوضہ فلسطین میں قائم سازشی مرکز کو پیش کیں تھیں۔

ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست کے مغربی حامیوں، پروپیگنڈہ سنریو اور نفسیاتی جنگوں سے قطع نظر، اس نے جاسوسی کے ایجنٹوں اور ایرانی۔ اسلامی مذہب، ثقافت، ملک کے تشخص پر حملے کرنے والے اور القدس کے قابضین کے خلاف سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ ان شاللہ

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu