تہران، ارنا - ایرانی امام خمینی ایئرپورٹ کے نمائندے نے کہا ہے کہ آج مقامی وقت کے مطابق 13 بجے وینزویلا کے شہر کراکس سے پہلی پرواز تہران پہنچی۔

یہ بات جواد صالحی نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کانویاسا ایئر لائن کی مسافر پرواز اتوار کو 13:00 بجے وینزویلا سے تہران پہنچتی ہے اور منگل کے روز 02:45 پر ملک سے روانہ ہوتی ہے۔

صالحی نے کہا کہ آج مقامی وقت کے مطابق 13:00 بجے وینزویلا کے شہر کراکس سے پہلی پرواز تہران پہنچی۔ اس پرواز کے قیام کی افتتاحی تقریب میں نائب ایرانی صدر برائے ٹیکنالوجی امور اور وینزویلا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu