تہران، ارنا - ایرانی آرمی ائیر فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی آرمی کے پاس مشرق وسطیٰ کا سب سے طاقتور ہیلی کاپٹر بیڑا ہے۔

یہ بات جنرل یوسف قربانی نے مغربی صوبے کرمانشاہ میں ہفتہ کے روز 2 ہیلی کاپٹرز کی رونمائی تقریب میں کہی۔

انہوں نے ایران میں 'ہم کر سکتے ہیں' کے نعرے کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج 44 سالہ پابندیوں کے باوجود ایرانی آرمی کی فضائیہ مشرقی وسطی میں سب سے بڑا طاقتور ہیلی کاپٹر بیڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کے پاس سب سے اعلی جنگی اور ڈیٹرنس طاقت ہے۔

جنرل قربانی نے کہا کہ آج 44 سالوں کے بعد ہمارے ہیلی کاپٹروں کی مرمت ہو رہی ہے اور ور ایک بڑے اقدام میں ہیلی کاپٹروں میں نائٹ ویژن سسٹم کی مرمت اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جو یہ ٹیکنالوجی صرف چند ممالک کے لیے دستیاب ہے۔



انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہیلی کاپٹروں کے پاس سب سے زیادہ لیس اور جدید ترین ہتھیار موجود ہیں اور اس بات کا ثبوت مقدس دفاع کے سالوں کے دوران کسی بھی آپریشن خاص طور پر آپریشن 'مرصاد' میں میں ایرانی فوج کی فتح ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu