ایرانی دستے نے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقدہ ورلڈ پولیس اور فائر گیمز میں باکسنگ، تائیکوانڈو اور کراٹے کے کھیلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف رنگ برنگے تمغے حاصل کیے۔
امید خرسندی تبار نے 63 کلوگرام کے زمرے میں باکسنگ میں ایک کانسی کا تمغہ،محسن نقابی نے تائیکوانڈو میں چاندی کا تمغہ اور کراٹے کے مقابلوں میں بھی امیر اورولی نے بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ایرانی پہلوانوں نے حالیہ دنوں میں فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 3 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
دنیا کے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 62 کھیلوں میں دنیا کے 70 ممالک کی شرکت سے 22 سے 31 جولائی تک انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu