تہران، ارنا- ایرانی طلباء کی پیشنام ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 2022 روبوکپ مقابلوں میں ریسکیولائن کے حصے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حصے کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پیشنام ٹیم نے جرمنی، کروشیا، امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان جیسی طاقتور ٹیموں کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور ایران کے بعد جرمنی اور کروشیا کی ٹیمیں، بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

اس کے علاوہ ایران کی دیگر ٹیم "فرزانگان دو" ہلکے فٹ بال کیھلاڑی روبوٹس کی سپر ٹیم میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ان مقابلوں کا 13 سے 16 جولائی تک شہر بنکاک میں انعقاد کیا گیا جس میں 45 ممالک سے 400 ٹیموں کے فریم ورک میں 3000 افراد نے حصہ لیا۔

ہیڈکوچ "محمد رفیعی" کی قیادت میں پیشنام نام ٹیم کے اراکین، "ایلیا زاہدی" (انچارج پروگرامنگ)، "رہان ہمتی نژاد" (انچارج الیکٹرونکس)، "سینا نیک نژادی" (مکینکس کی انچارج) اور"پوریا افشاری مقدم" (مکینکس کی انچارج) پر شامل ہیں۔

روبو کپ مقابلہ ایک انتہائی باوقار اور اہم روبوٹکس مقابلوں میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا کے کسی ایک ملک میں طالب علم اور اسٹیوڈنٹ دونوں سطحوں پر منعقد ہوتا ہے۔ طالب علموں کے حصے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کی روبوٹکس قومی کمیٹی سے جواز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی روبوٹکس قومی کمیٹی ہرسالہ ایران اوپن کے نام سے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے اور ان مقابلوں کے فاتحین، ملک کے نمائندے کے طور پر عالمی مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu