مہاباد، ارنا- ایرانی جمناسٹ "آریا مام عبداللہ" نے پرتغال میں منعقدہ عالمی جمناسٹکس مقابلوں کے ٹرامپولین حصے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے علاقے مہاباد سے تعلق رکھنے والے ایرانی جمناسٹ نے پرتگال میں منعقدہ عالمی جمناسٹکس مقابلوں کے ٹرامپولین حصے میں اپنی مکمل جوہر کا مہارت دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو حصول کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ 

علاقے مہاباد کی تنظیم برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے سربراہ "قرنی مصطفی پور" نے اس حوالے سے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مم عبداللہ نے ان مقابلوں کے ٹیمی حصے میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

واضح رہے کہ ٹرامپولین، جمناسٹکس کے ذیلی شعبوں میں سے ایک ہے جو سپرنگ میٹرس پر انعقاد کیا جاتا ہے اور کھلاڑی چھلانگ لگا کر اور ڈرامائی حرکتیں کرکے پوانٹس حاصل کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu