تہران، ارنا- ایرانی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا ایک 27 رکنی وفد نے غریب بیماروں کے علاج کے مقصد سے سینیگال کا دورہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق اور ڈاکار میں قائم ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق، ایرانی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا ایک 21 رکنی وفد نے 11 جون کو سینیگال کا دورہ کیا؛ وہ 14 دنوں تک اسی ملک میں طبی خدمات فراہم کریں گے۔

وہ اپنے دورہ سینیگال کے موقع پر پہلے سے طے شدہ ہسپتالوں بشمول ٹوبی، فٹیک اور ڈاکار میں حاضر ہوکر بیماروں کا علاج کرتے ہیں۔

نیز وہ دورہ سینیگال کے موقع پر چھاتی کا کینسر، نفسیاتی اور فارماسولوجی کے شعبوں میں خصوصی کانفرنسوں میں حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu