ارومیہ، ارنا- ایران سوشل سیکورٹی تنظیم مے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ملک کی 73 فیصد کی آبادی سوشل سیکورٹی انشورنس کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ اسلامی انقلاب کی فتح سے پہلے ملک کی صرف 53 فیصد کی آبادی کو سوشل سیکورٹی انشورنس کی خدمات حاصل تھی اور آج، تقریباً 73 فیصد ایرانی آبادی انشورنس کے ذریعے کور کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "میرہاشم موسوی" نے بدھ کے روز ارومیہ کے شہر خوی کی آجروں، کارکنوں اور ریٹائر ہونے والوں کی تنظیموں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب سے پہلے صرف 20 طبی مراکز علاج فعال تھے۔ لیکن آج، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں 380 طبی مراکز لوگوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں، جن میں 80 سے زیادہ خصوصی ہسپتال شامل ہیں۔

موسوی نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد 43 سال کے دوران متوقع عمر میں اضافے کا اعلان کیا اور مزید کہا 1976 میں زندگی کی امید تقریباً 54 سے 55 سال تھی، آج یہ بڑھ کر تقریباً 77 سال ہو گئی ہے، جس کی وجہ طبی خدمات، صحت، تعلیم اور پانی، بجلی اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ہے۔

** 9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@