کینیڈین فیڈریشن نے اس جمعرات کے روز اپنی قومی ٹیم اور ایران کے درمیان وینکوور میں 5 سے 6 جون کی درمیانی رات ہونے والا دوستانہ میچ منسوخ کر دیا ہے۔
قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ سے قبل یہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کا پہلا دوستانہ میچ تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز کینیڈا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے دوستانہ فٹ بال میچ کو سیاسی کھلونا نہ بننے دے اور خبردار کیا کہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی صورت میں تمام اثرات کی ذمہ داری کینیڈین فریق ہو گی۔
اس سے قبل ایران اور ایکواڈور کے درمیان کینیڈا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ایرانی ٹیم نے 27 جنوری کو عراقی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی اور اس طرح قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2022 - 03:44
تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور کینیڈا کے درمیان دوستانہ میچ کو منسوخ کردیا گیا۔