تہران، ارنا – ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ویکسینیشن  کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بات محسن زہرایی نے منگل کے روز عالمی ویکسینیشن ہفتے کی مناسبت سے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

زہرایی نے کہا کہ ایران ویکسینیشن  کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 235 ہزار غیر ایرانیوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور ملک میں 95 فیصد سے زیادہ لوگوں نے ڈی پی ٹی ویکسین DPT  کو حاصل کیا ہے۔

لوگوں اور پالیسی سازوں کی توجہ کو تکمیلی ویکسینیشن پروگرام کے نفاذ کی طرف سے موکوز کرنے کیلیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس ہفتےکو عالمی ویکسینیشن ہفتہ کا نام دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@