یہ بات "حسن عباس زادہ" نے منگل کے روز پیٹرو کیمیکل ہولڈنگز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے 2022 کے لیے پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی آمدنی میں 17 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی۔
عباس زادہ نے مصنوعات کی فروخت میں تمام پیٹرو کیمیکل ہولڈنگز کے کام کا مثبت جائزہ لیا۔
انہوں نے پیٹرو کیمیکل مصنوعات میں 15 ملین ٹن کے اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا اور وضاحت کی کہ اس سال پیٹرو کیمیکل صنعت کی آمدنی 23 ارب ڈالر سے بڑھ کر 27 ارب ڈالر ہو رہی ہے جو کہ 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی پیٹرو کیمیکل صنعت کی موجودہ صلاحیت 90 ملین ٹن ہے اور آٹھویں ترقیاتی منصوبے کے اختتام تک پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اگلے 10 سالوں کے لیے ایک سٹریٹجک پلان ہے، اور ساتویں ترقیاتی منصوبے میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 50 ملین ٹن کی گنجائش والے 68 منصوبے لاگو کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھویں ترقیاتی منصوبے میں، ہمارے پاس 37 منصوبے ہیں جن کے لیے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور پیٹرو کیمیکل صلاحیت میں 58 ملین ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک پیٹرو کیمیکل کی صلاحیت 200 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2022 - 12:49
تہران، ارنا – ایرانی قومی پیٹرو کیمیکل کمپنی کے منصوبہ بندی اور ترقی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی آمدنی اس سال 23 ارب ڈالر سے بڑھ کر 27 ارب ڈالر پہنچ جائے گی، جو 17 فیصد اضافہ ہوگا۔