تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نےکہا ہے کہ ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

یہ بات بہرام عین اللہی نے ہفتہ کے روز امام خمینی رہ کے حرم میں اسلامی انقلاب اور امام خمینی کی خواہشات کے ساتھ تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ کرونا کی تعداد کی نمایاں کمی میں ایران کی کامیابی کا راز حکومتی پروگراموں سے عوام کا خیرمقدم اورحمایت ہے۔

انہوں نے صحت کے 300 شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دو سالوں کے دوران یہ شہداء  لوگوں کی جان بچانے کے لیے آخری سانس تک کھڑے اور لوگوں کی صحت اور نظام کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے شعبے میں ایرانی تیرہویں حکومت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ایران میں روزانہ  انجکشن کی گئی ویکسینز کی تعداد ایک ملین اور 600 ہزار خوراکوں تک اور ہفتہ وار میں 8 ملین ڈوز تک پہنچ چکی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@