تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا سے متاثرہ 12 افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر141 ہزار157 افراد اس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دن کے دوران، مزید 375 فراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 76 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 7 ملین  224 ہزار 431 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور 6 ملین 999  ہزار 709 افراد شفایاب ہوگئے ہیں۔
کرونا کا شکار 952 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 51 ملین اور 401 ہزار134 کرونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 64 ملین اور 359 ہزار اور 564 افراد نے پہلی خوراک ، 57 ملین اور 592 ہزار اور 580 افراد نے دوسری خوراک اور 27 ملین اور 105 ہزار اور 681 افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@