تہران، ارنا- متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے ایکسپو 2020 کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے کشیدگی میں کمی کے طریقے کار نکالنے کے درپے ہے۔

اماراتی اخبار "گلف نیوز" کی ویب سائٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" نے دوبی میں منعقدہ ایکسپو 2020 کے اجلاس میں ایران سے تعاون اور علاقائی استحکام پر بات چیت کی۔

 انہوں نے اس عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ ایران کے ساتھ تعاون کے لیے متحدہ عرب امارات کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا مشکلات سے بھری دہائی میں داخل ہو چکی ہے اور متحدہ عرب امارات خطے کے تمام فریقین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قرقاش نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں اور یہاں تک کہ اپنے دشمنوں سے بھی رابطہ کریں گے اور ان مواصلاتی پلوں کو دوبارہ تعمیر کریں گے جو پہلے تباہ ہو گئے تھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا اس کام کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں ہم اس سے متفق ہوں گے؛ مشرق وسطی صرف ایران اور اسرائیل تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا مقصد ایران کے ساتھ عملی تعاون کی راہ تلاش کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ایجنڈا موجود ہو۔

قرقاش نے یوکرائنی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی جنگ میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جس کے بہت اثرات ہوں گے لہذا اس بحران کے حل کیلئے ایک سیاسی طریقے کار نکالنے کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@