تہران، ارنا - عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے مبصر نے کہا کہ ایران ہمیشہ بین الاقوامی مقابلوں کا ایک اچھا میزبان رہا ہے اور اس نے اس سال کے مقابلوں میں اس بات کا ثبوت دیا۔

 یہ بات ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایک آسٹریلوی مبصر 'ماہر ماگابلہ' جنہوں نے تہران میں تین بین الاقوامی مقابلوں کی نگرانی کر رہا  ہے، منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی تائیکوانڈو کو دنیا میں ایک اچھی پوزیشن حاصل ہے اور اسے ہمیشہ اولمپک کی اہم ترین ٹیموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مسئلہ تہران میں اس سال ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کی اچھی پذیرائی کا باعث بنا ہے۔ مقابلوں کی تکنیکی سطح اچھی ہے اور ریفرینگ میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

'ماہر ماگابلہ' نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کورونا کی وبا نے عالمی کھیلوں کے لیے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں، اور ایشین کلبز کپ، فجر کپ اور پریذیڈنٹ کپ ممالک کے تائیکوانڈو کھیلاڑیوں کے درمیان مقابلہ کرنے کا ایک اچھا موقع تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1