تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے اب تک ملک میں مجموعی طور پر 141 ملین 724 ہزار717 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 9 ہزار 312 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 701 افراد ہسپٹالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر ملک میں کووڈ-19 کا شکار افراد کی تعداد 7 ملین 60 ہزار 741 تک پہنچ چکی ہے۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 226 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارگئے ہیں اور اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی شرح اموات 137 ہزار 64 تک بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ اب تک کورونا سے متاثرہ 665 ہزار 702 افراد صحتیاب ہوکر ہسپٹالوں سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

نیز اب 4 ہزار 27 کوورنا کا شکار افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپٹالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 47 ملین 335 ہزار 696 کورونا تشخسصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک 62 ملین 903 ہزار 145 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 55 ملین 529 ہزار 712 افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک  اور 23 ملین 291 ہزار 860 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک کو حاصل کیا ہے اور اب تک انجکشن کی گئی ویکسینز کی مجموعی تعداد 141 ملین 724 ہزار 717 خوارکوں تک بڑھ گئی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@