یہ دورہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی سرکاری دعوت پر کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم، ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزراء کے ساتھ ساتھ صدر کے دفتر کے سربراہ بھی اس سفر میں صدر رئیسی کے ہمراہ ہیں۔
اپنے قیام کے دوران صدر رئیسی کچھ معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے۔
وہ قطر میں ایرانی تارکین وطن سے بھی خطاب کریں گے اور ایرانی اور قطری تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
دوسرے دن، وہ ریاستوں اور حکومت کے سربراہان کے 6ویں جی ای سی ایف سربراہی اجلاس میں تقریر کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2022 - 12:43
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت اور ان کے ہمراہ وفد سربراہان مملکت و حکومت کے چھٹے جی ای سی ایف سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔