تہران، ارنا- ایرانی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کے نام میں ایک پیغام میں اس امید کا اظہار کرلیا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان قائم ہونے والے باہمی سیاسی اعتماد کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات میں فروغ آئے گا۔

 رپورٹ ک مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے چینی ہم منصب "شی جین پینگ" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو اور چینی عوام کو نئے چینی سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

ایرانی صدر کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ نئے چینی سال کے آغاز پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے دوسرے پچاس سال میں داخل ہو گئے ہیں اور 25 سالہ جامع تعاون کے پروگرام کے نفاذ کیساتھ بیک وقت ہوا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ باہمی سیاسی اعتماد اور چینی صدر کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی روشنی میں، تمام شعبوں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ترقی اور گہرائی کا مشاہدہ کریں گے۔

آیت اللہ رئیسی نے چنی صدر، حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ؛ دنیا رواں عیسوی سال میں شی جین پینگ کی دانشمندانہ قیادت میں سرمائی اولمپکس کا شاندر انعقاد دیکھے گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@