اسلام آباد، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس اور پاکستان کے مستقل نمائندوں نے ایک ملاقات میں ویانا جوہری مذاکرات کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، روس کے اعلی سفارتکار "میخائیل اولیانوف" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب "آفتاب احمد" سے ایک ملاقات میں ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر موضوعات بشمول سائبر کرائمز پر مذاکرات کیے۔

پاکستانی اخبار "دنیا" نے بھی اس خبر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو، ایران مخالف پابندیوں کے سخت مخالف ہیں اور ان کا ایران جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی سے یکسان موقف ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی پر ویانا مذاکرات کا آٹھویں مرحلہ، سیاسی فیصلہ کرنے کے ایک چھوٹے سے وقفے میں داخل ہوگیا ہے؛ وہ مرحلہ جس میں کچھ مشاورتیں بشمول ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ہفتے کے روز کا ٹیلی فونک رابطہ، کسی معاہدے تک پہنچنے کے عمل میں مدد دینے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے لیکن اگر دوسرے فریقین اس بار تعمیری فیصلوں سے ویانا واپس لوٹیں گے۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر حالیہ گفتگو میں ویانا مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ مذاکراتی عمل میں، اسلامی جمہوریہ نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی مرضی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں دوسری طرف سے کسی بھی کوشش میں پابندیاں اٹھانا، تصدیق اور ایک درست ضمانت شامل ہونا ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@