چابہار، ارنا – نائب ازبک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایرانی چابہار بندرگاہ کے ذریعہ ازبکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم خطے کے ممالک کے درمیان لاجسٹک کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بات "عبدالصمد مو‏ئمنف" نے منگل کے روز دورے چابہار کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی خواہش تعاون اور اقتصادی ترقی پر مبنی ہے، تاکہ ازبکستان اور ایران کورونا کے خاتمے کے بعد مزید تعامل کی ضرورت ہے اور یہ دنیا میں شدید اقتصادی مسابقت کے تناظر میں ہے۔
موئمنف نے کہا کہ ہم نے چابہار بندرگاہ کی سہولیات اور صلاحیتوں کے دورے کے موقع پر اس بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کی بڑی خواہش پیدا کی ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور ازبکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان تجارت پہلے ہی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ازبکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چابہار بندرگاہ خطے کے ممالک کے درمیان نقل و حمل اور لجسٹک کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

چابہار ریلوے لائن کے آغاز کے ساتھ خطے اور غیرعلاقائی ممالک ترقی کریں گے
ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے بندرگاہوں اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل بہروز آقایی نے چابہار ریلوے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کی طرف سے کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور چابہار میں ریلوے کے آغاز سے علاقائی اور بین علاقائی ترقی دیکھیں گے۔
انہوں نے مستقبل میں ٹریفک اور سرمایہ کاری کے مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ازبکستان سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، تو اسے جلد ہی ایسا کرنا چاہیے اور ازبکستان سے چابہار کی بندرگاہ میں سامان داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ازبکستان ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے نائب وزراء اور اس ملک کے سفیر نے گزشتہ روز تجارتی اور اقتصادی وفد کے ساتھ چابہار بندرگاہ کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@