رپورٹ کے مطابق، عبداللہ عبداللہ نے آج بروز بدھ کو اپنے فیس بوک پیج میں ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایرانی سفیر "بہادر امینیان" سے اپنی ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افغان عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں افغان اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سابق ڈپٹی سیکرٹری "اسداللہ سعادتی" اور افغان سینٹ کے سابق سربراہ "فضل ہادی مسلمیار" نے حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام مولوی "امیر خان متقی" نے 8 جنوری کو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں تہران کا دورہ کیا اور کچھ ایرانی حکام اور عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ "حسین امیر عبدالہیان" اور ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور "حسین کاظمی قومی" سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
خیال رہے کہ ہران نے گزشتہ پیر کو طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ایک ملاقات کی میزبانی کی، جن میں قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما "احمد مسعود" اور ہرات کے سابق گورنر جنرل "اسماعیل خان" شامل تھے۔
نیز افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گزشتہ پیر کو سابق صدر "حامد کرزئی" سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمیشہ افغانستان کے عوام کیساتھ کھڑا ہے اور گزشتہ 40 سالوں سے اب تک افغان عوام کی حمایت کرتا رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@