تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نےاتوار کے روز سلطنت عمان کے وزیر خارجہ 'بدر بن حمد البوسعیدی' کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اس گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور کے مختلف شعبوں میں مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے سلطان کو ایرانی صدر کا پرتپاک سلام بھی پہنچانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت کی بنیاد پر علاقائی بحرانوں کے حل کیلیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ جلد از جلد مسقط کے سفر کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس ٹیلیفونک کال میں عمانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمانی حکومت ہمیشہ مختلف بحرانوں کے حل کے سلسلے میں بات چیت اور گفت و شنید کو اہم سمجھتی ہے اور امن کی طرف قدم بڑھ رہی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@        

https://twitter.com/IRNAURDU1